بھارتی پولیس نے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا

 


نئی دہلی: بھارتی پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو ایک ماہ سے زائد عرصے سے تلاش کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔


شمال مغربی ریاست پنجاب میں جہاں سکھ اکثریت میں ہیں، کے مبلغ سنگھ کے عروج نے ایک آزاد سکھ وطن کی بات کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔


پنجاب پولیس کے ایک اعلیٰ افسر سکھچین سنگھ گل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امرت پال سنگھ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پنجاب کے موگا ضلع کے روڈ گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔


وارث پنجاب دے (پنجاب کے وارث) نامی ایک گروپ کی قیادت کرنے والے 30 سالہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری اس وقت ہوئی ہے جب خالصتان رہنما نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا اور اپنے ایک ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Previous Post Next Post

Contact Form