سراج الحق کا شہباز شریف سے سیاسی تعطل ختم کرنے کا مطالبہ

 


اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو دلدل سے نکالیں اور سیاسی تعطل ختم کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔

اس کے جواب میں سراج الحق نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور 26 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے۔

دریں اثنا جماعت اسلامی کے سربراہ نے شہباز شریف سے کہا کہ بطور وزیراعظم ملک کو دلدل سے نکالنا ان کی ذمہ داری ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form