وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر دورہ امریکا منسوخ کیا گیا، اسحاق ڈار

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا کی منسوخی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اپنا دورہ امریکہ منسوخ کیا اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں۔


انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے خوش آمدید نہ کہے جانے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آئی ایم ایف انہیں امریکا کا دورہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔



اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں شرکت کروں گا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دورے کی منسوخی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں گردش کر رہی ہیں اور قومی مفاد پر غیر ضروری تبصرے نہ کیے جائیں۔


وفاقی وزیر نے پاکستان کی ڈیفالٹ سے متعلق دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی مالی ذمہ داری وقت پر ادا کی۔


پاکستان عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا رکن ہے نہ کہ بھکاری۔ اسحاق ڈار نے کہا۔

Previous Post Next Post

Contact Form