مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کے فیصلے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ وزیراعظم شہباز شریف کو درکار ہے۔ اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پہلے ہی 11 اپریل 2022 کو ایوان کے سربراہ کے لیے ووٹ لے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد افواہیں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو تصدیق کے بغیر وزیراعظم سے متعلق خبریں نشر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔


Previous Post Next Post

Contact Form