سپریم کورٹ نے انتخابات میں تاخیر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت سے قبل حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے ذریعے بیان جمع کرایا جس میں کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی درخواست کی گئی تھی جسے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسترد کردیا۔



پی ڈی ایم حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے یکم مارچ کو جاری کیے گئے '4-3' حکم نامے کی روشنی میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

جسٹس مندوخیل اور جسٹس امین الدین کی جانب سے کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد سپریم کورٹ کا بینچ دو بار تحلیل ہو چکا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے حکمراں اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے وکلاء کے دلائل بھی نہیں سنے۔


سماعت 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے الیکشن تاخیر کیس کی سماعت کی۔


سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بینچ کا بائیکاٹ ختم کیا؟

Previous Post Next Post

Contact Form