اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے صارفین کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔



اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جبکہ ایس ایس جی سی صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔


کمی کے بعد اوگرا نے ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی صارفین کے لیے 13.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی تھی۔


مارچ میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی صارفین کے لیے 13.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔


Previous Post Next Post

Contact Form