کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مقامی یونٹ 1.71 روپے کی ریکوری کے ساتھ 284.91 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز امریکی ڈالر 286.62 روپے پر بند ہوا تھا۔
رواں ماہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 سے 288 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 295 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/fgYYOewOy2 pic.twitter.com/eo15SRAYbh
— SBP (@StateBank_Pak) April 13, 2023