مسلم لیگ (ن) گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ چاہتی ہے، اسد قیصر

 

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بندوق کی نوک پر سپریم کورٹ سے فیصلہ چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے۔



انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ بحران کے حل کی جانب بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے لیکن پی ڈی ایم حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔


سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بندوق کی نوک پر سپریم کورٹ سے فیصلہ چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی آئین کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک اپنے امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیا۔


اسد قیصر کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی اور سیاسی بحران کا واحد حل قبل از وقت انتخابات ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form