بابوسر ٹاپ پر ڈاکوؤں نے خاندان کو لوٹ لیا

 


چلاس: پاکستان کے سب سے مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر بھی لوگ جرائم پیشہ افراد سے محفوظ نہیں کیونکہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک خاندان کو بندوق کی نوک پر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک سیاح خاندان بابوسر ٹاپ جا رہا تھا کہ نقاب پوش افراد نے بندوق کی نوک پر اسے سڑک پر روک لیا۔ اہل خانہ کو نقدی اور موبائل فون سمیت ان کے قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔ 

واقعے کا مقدمہ عرفان حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کے مطابق دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں ہوائی فائرنگ کی دھمکیاں دے کر روکا اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ یہ واقعہ کل دوپہر کو پیش آیا۔ 

متاثرہ خاندان کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گجر خان سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابوسر روڈ پر مسافروں کی لوٹ مار کئی سالوں سے جاری ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form