شفافیت کے ساتھ مفت آٹا تقسیم کیا گیا: مریم اورنگزیب کا شاہد خاقان کو جواب

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے رمضان المبارک کے دوران غریبوں میں مفت آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے پر حکومتی حکام کی کاوشوں کو سراہا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹے کی اسکیم پر عملدرآمد کی ذاتی طور پر نگرانی کی جو تاریخی ہے۔


انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باوجود رمضان المبارک کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں لاکھوں غریب وں میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اور عملے نے اس تاریخی اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کام کیا جو قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف پر رمضان المبارک کے دوران شروع کی گئی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے خرچ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔


لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران کی وجہ سیاسی قیادت کی ناکامی ہے۔


انہوں نے کہا کہ نااہل قیادت مسائل حل کرنے کے بجائے ملک کو نقصان پہنچائے گی۔


مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے قومی اداروں کے درمیان اختلافات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاست دانوں پر بھی زور دیا کہ وہ مل بیٹھ کر ملک کی ترقی کی خاطر تنازعات کو حل کریں۔

Previous Post Next Post

Contact Form