وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل بروز جمعرات کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔


الیکشن فنڈز بل مسترد ہونے کے بعد اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ چند روز قبل قومی اسمبلی نے پنجاب انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو 21 ارب روپے کے فنڈز اکثریت سے جاری کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔


اکثریت سے حکومتی بل مسترد ہونے کے بعد وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے کے پابند ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف 27 اپریل کو قومی اسمبلی کے کم از کم 172 ارکان اسمبلی کا اعتماد حاصل کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔


کابینہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورتی عمل میں سامنے آنے والے معاملات پر بھی غور کرے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو ملک کی معاشی صورتحال، دوست ممالک کی جانب سے فنانسنگ کی یقین دہانیاور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطوں پر بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form