پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اکثریتی ارکان قومی اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو 172 کے بجائے صرف 160 ایم این ایز کی حمایت حاصل ہے جس میں سے 20 ووٹ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے ہیں جو ان کے حق میں شمار نہیں کیے جا سکتے۔
انہوں نے اعتماد کے ووٹ کو وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی بڑی شکست قرار دیا۔
شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، بیس اراکین اسمبلی جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا لہذا شہباز شریف کو صرف 172 ارکان کی بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمائیت حاصل آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور PeeDM کی بہت بڑی شکست…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 27, 2023