کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا شیڈول جاری

 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے شروع ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق سائنس گروپ کے امتحانات صبح جبکہ جنرل امتحانات شام کو ہوں گے۔
دریں اثنا، باقاعدہ امیدوار اپنے اسکولوں سے اپنے رول نمبر سلپس کی ہارڈ کاپیاں حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ایڈمٹ کارڈ نجی امیدواروں کے رہائشی پتے پر بھیجے جائیں گے۔





Previous Post Next Post

Contact Form