سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کردی

 




مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد تنویر الیاس خان کو کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔


چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ سعید اکرم نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کا عنوان غلط ہے، تنویر الیاس کو وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب وہ وزیر اعظم ہیں تو عدالت میں اپیل دائر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟


چیف جسٹس نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ درست تھا یا غلط، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ دوبارہ اپیل دائر کریں، ہم اسے دیکھیں گے۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد کو آزاد جموں و کشمیر کا نگراں وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے، سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔


صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواجہ فاروق احمد کو قائد ایوان کے اختیارات تفویض کرنے کی سمری پر دستخط کیے۔


اس حوالے سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ وہ نئے قائد ایوان کے انتخاب تک آزاد کشمیر کے عبوری وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

Previous Post Next Post

Contact Form