مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا

 

وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا کے دورے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کا بھی حصہ ہوں گے۔ وہ اے سی سی ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھی موجود ہوں گے۔
2016 سے 2019 کے دوران مکی آرتھر نے ٹیسٹ اور ٹی 20 میں پاکستان کی کوچنگ کی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتنے میں بھی ٹیم کی مدد کی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مکی آرتھر نے باضابطہ طور پر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس میں وہ تمام فارمیٹس میں آئندہ اسائنمنٹس کے لئے حکمت عملی تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔

مزید برآں، وہ قومی ٹیم کے کلچر کو مضبوط بنانے، مستقبل کے ستاروں کی شناخت اور تیار کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے تاکہ ہم اپنی بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنا سکیں اور اپنے مستقبل کو اسٹریٹجک طور پر محفوظ بنا سکیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form