راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی موٹروے سے گندم اور آٹے سے لدے 70 سے زائد کنٹینرز افغانستان اسمگل کیے جا رہے تھے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران گندم سے لدے 46 کنٹینرز اور آٹے کے 16 کنٹینرز قبضے میں لیے گئے۔
گندم اور آٹا پنجاب سے افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ کنٹینرز کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبے سے گندم کی نقل و حمل پر پابندی ہے۔
قبل ازیں پنجاب کابینہ نے 2023-2024 کے لیے گندم خریداری پالیسی کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا آٹھواں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں میرٹ کو فروغ دینے اور محکموں میں قواعد میں نرمی کرتے ہوئے سفارشی کلچر کے خاتمے اور محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا۔