راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے امیدوار فائرنگ سے بال بال بچ گئے

 


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 17 راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ماجد ستی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔


عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دی گئی افطار تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس آنے والے پی ٹی آئی امیدوار ماجد ستی کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد ستی فائرنگ کے حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے ستی کی گاڑی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی نائن اور سبزی منڈی تھانوں کی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔


تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

Previous Post Next Post

Contact Form