پاکستان یمن میں قیام امن کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے: دفتر خارجہ

 


پاکستان نے یمن میں قیام امن کے لئے حالیہ مذاکرات اور سفارتی روابط کا خیرمقدم کیا ہے خاص طور پر سلطنت عمان اور یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں کو تقویت دینے میں سعودی کردار اور کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یمنی بحران کے پرامن حل کے لیے سعودی عرب کی کوششیں بروقت ہیں اور اس سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے یمنی بحران کے سیاسی حل کے لئے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Source : Ary News


Previous Post Next Post

Contact Form