صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مملکت نے یونیسیف کی جانب سے پاکستان میں اس کے اقدامات کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کے دوران اسکول نہ جانے والے بچوں کی تشویشناک تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 23 ملین سے زائد بچے اسکول وں سے باہر ہیں اور ان کے اندراج کے لئے مختلف حل سوچنے کی ضرورت ہے۔
یونیسیف کے کنٹری نمائندے عبداللہ عبدالعزیز فاضل نے اجلاس کو پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں یونیسیف کے کردار اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
Source : Ary News