پنجاب اینٹی کرپشن نے یاسمین راشد کو پی آئی سی اسکینڈل میں طلب کرلیا

 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کے خلاف انکوائری اینٹی کرپشن ٹیم نے کھول دی ہے اور انہیں 4 اپریل (کل) دوپہر 12 بجے پنجاب اے سی ای میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی اور ایم ایس اور دیگر کو بھی طلب کیا گیا ہے جن پر یاسمین راشد کو 'رشوت' دینے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر پی آئی سی کی پارکنگ، کینٹین اور صفائی کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر پی پی آر اے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے مہنگے نرخوں پر اسٹنٹ کی خریداری میں قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے اور ان پر دل کی بائی پاس سرجری میں استعمال ہونے والے آلات مہنگے داموں خریدنے کا بھی الزام ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form