کومل رضوی کیلیفورنیا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

 

پاکستان کی معروف گلوکارہ کومل رضوی نے امریکا میں مقیم ایس علی اپل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کردیا۔



انسٹاگرام پر رضوی نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کے لیے ایک دل کش پیغام دیا۔ انہوں نے لکھا: "یہ ایک سنجیدہ وعدہ ہے۔ ہمیشہ اپنے ساتھ خواب دیکھنا، آپ کے ساتھ جشن منانا، اور زندگی جو کچھ بھی لا سکتی ہے اس میں آپ کے ساتھ چلنا. انشاء اللہ۔''

انہوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں رضوی روایتی سلور لہنگا میں خوبصورت لگ رہی ہیں ، جو ان کی پی آر مینجمنٹ کمپنی کے مطابق ان کی اپنی والدہ نے بنایا تھا۔

رضوی اپنے شوہر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے خوشی سے جھومتی نظر آتی ہیں۔

ان کی مینجمنٹ کمپنی کے مطابق یہ تقریب بند کمرے میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

ان کے شوہر علی سلیکون ویلی میں اربوں ڈالر کی ایک کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ہیں۔

مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کوک اسٹوڈیو اسٹار نے اپنی زندگی کے اس نئے باب کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اب تک جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اس پر خدا کا شکر ادا کیا۔


Previous Post Next Post

Contact Form