وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے چوتھے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سروجدین محی الدین سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کے بعد دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔