پی ٹی آئی رہنما عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کر دیا

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔


عمران خان نے پیمرا کی پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور 9 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پیمرا کے پابندی کے حکم کو معطل کردیا تھا۔


تاہم سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ حکم پر عمل نہیں کیا گیا اور ٹی وی چینلز ان کی تقاریر نشر نہیں کر رہے کیونکہ جواب دہندگان پیمرا کے چیئرمین سلیم بیگ اور ڈائریکٹر آپریشنز محمد طاہر سمیت پیمرا کے دیگر حکام نے انہیں دھمکیدی ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Previous Post Next Post

Contact Form