پنجاب کابینہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کا اظہار

 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 13 واں اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

کابینہ نے حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دی

پنجاب کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23میں چلڈرن ہسپتال کی نئی سکیموں کی بھی منظوری دے دی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان انور نے کابینہ کو کچے کے علاقے میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران کابینہ نے جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا اور آپریشن سے متعلق اجلاس میں فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفت آٹے کے پیکج کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی وزراء، انتظامی و پولیس افسران اور عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔

انہوں نے چینی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضروری انتظامی اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form