بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ کے دو ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

 


گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الحق سمیت دیگر ججز کے خلاف ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری پرویز عابد نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الحق نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور چیف جسٹس آف پاکستان کے آئینی مینڈیٹ میں مداخلت کی۔

پرویز عابد کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا کیونکہ ان ججز کا کردار حلف سے انحراف جیسا ہے کیونکہ دونوں ججز نے حکومت کی نیت پر عدالتی انتظامی معاملات میں مداخلت کی۔



Previous Post Next Post

Contact Form