کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے گاڑیاں چوری اور چھیننے میں ملوث رکشہ گینگ کے مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے رکشہ گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے وی ایل سی حکام نے بتایا کہ گینگ کے ارکان نوری آباد میں چوری اور چھینی گئی گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے چوری شدہ گاڑیوں میں اہل خانہ کو لے جاتے تھے۔ ملزمان نے فیڈرل بی ایریا، گلبرگ اور عزیز آباد کے علاقوں سے درجنوں گاڑیاں چوری کی تھیں۔
چھاپہ مار اہلکاروں نے ان کے قبضے سے ایک رکشہ اور چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کیں۔ اے وی ایل سی حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک دانش کو بھی آٹھ مقدمات میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔
مارچ میں کراچی میں ڈکیتی وں کے لیے رکشوں کا استعمال کرتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں کا ایک گروہ بھی پکڑا گیا تھا۔