عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا مشورہ نہیں دوں گا، فواد چوہدری

 



اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی۔


اے آر وائی نیوز کے پروگرام 'آف دی ریکارڈ' میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ ٹکٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کئی 'حیران کن' باتیں ہیں کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود پنجاب اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کیے۔


ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے پی ٹی آئی اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ نہیں دوں گا تاہم یہ عمران خان کا فیصلہ ہوگا۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی، عثمان بزدار اور شہباز گل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیے۔

Previous Post Next Post

Contact Form