یکم مئی کو بینک بند رہیں گے



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام کمرشل بینک یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بند رہیں گے۔
 مرکزی بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ #LabourDay کے موقع پر یکم مئی 2023 کو #SBP بند رہیں گے۔ تمام بینکوں کے علاوہ ترقیاتی مالیاتی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) بھی مذکورہ تاریخ کو عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔ دنیا بھر میں ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور محنت کش طبقے کے حقوق کا احترام کرنے کے لیے یوم مزدور منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کو کسی بھی استحصال کے خلاف روزگار کے تحفظ کی فراہمی کے لئے اقدامات شروع کرنا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خود مختار ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم مزدور کے موقع پر سندھ بھر میں یکم مئی 2023 (پیر) کو تمام دفاتر، خودمختار، نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
Previous Post Next Post

Contact Form