یاسین لاری پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ ہیں جنہوں نے برطانوی شاہی ایوارڈ جیت لیا

 


پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کو برطانیہ کا کنگ رائل گولڈ میڈل برائے آرکیٹیکچر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یاسمین لاری کو آرکیٹیکچر کے لیے کنگز رائل گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد۔

ہائی کمیشن نے پاکستان، بنگلہ دیش اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی تصاویر بھی شیئر کیں جو لندن کے گرینی اسکوائر پر لاری کے ڈیزائن کردہ 2 زیرو/ لو کاربن ڈھانچے کی تعمیر کے لیے جمع ہوئے تھے۔


رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس (آر آئی بی اے) کے مطابق فن تعمیر کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک رائل گولڈ میڈل کو بادشاہ کی جانب سے ذاتی طور پر منظور کیا جاتا ہے اور اسے ایسے افراد یا افراد کے گروپ کو دیا جاتا ہے جنہوں نے فن تعمیر کی ترقی پر نمایاں اثر ڈالا ہو۔ ماضی میں رائل گولڈ میڈلسٹ ز میں بال کرشن دوشی (2022)، سر ڈیوڈ ایڈجے او بی ای (2021)، ڈیم زاہا حدید (2016)، فرینک گیہری (2000)، لارڈ نارمن فوسٹر (1983)، فرینک لائیڈ رائٹ (1941) اور سر جارج گلبرٹ اسکاٹ (1859) شامل ہیں۔ رائل گولڈ میڈل جون 2023 میں یاسمین لاری کو باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔
Previous Post Next Post

Contact Form