دنیا کا سب سے بڑا راکٹ پہلی آزمائشی پرواز میں پھٹ گیا، مسک نے ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا

 


اسپیس ایکس کے خلائی پروگرام کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب دنیا کا سب سے بڑا راکٹ کہلانے والا اسٹار شپ راکٹ جمعرات کو اپنی پہلی آزمائشی پرواز کے دوران پھٹ گیا۔  


خلا بازوں کو چاند، مریخ اور اس سے آگے لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا خلائی جہاز ٹیکساس کے شہر بوکا چیکا میں واقع اسپیس ایکس کے اسپیس پورٹ سے سینٹرل وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 33 منٹ پر اڑان بھرنے کے محض چار منٹ بعد آگ کے گولے میں بکھر گیا۔ 

بغیر عملے کے راکٹ کو پرواز کے تین منٹ بعد پہلے مرحلے کے بوسٹر سے الگ ہونا تھا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے خلیج میکسیکو کے اوپر فضا میں ہی دھماکہ ہوا۔


اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک نے 90 منٹ کی آزمائشی پرواز مکمل کرنے اور مدار تک پہنچنے میں ناکامی کے باوجود ٹوئٹر پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس تجربے کو 'دلچسپ' اور 'کامیابی' قرار دیا۔ 


Previous Post Next Post

Contact Form