حکمراں اتحاد کا اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران اتحاد کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کے اصرار کے باوجود اتحادی جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مذاکرات پر متفق نہیں ہوئیں۔


اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، بلوچستان نیشنل پارٹی، خالد مگسی، محسن داوڑ اور دیگر سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے بلاول بھٹو کے مؤقف کی حمایت کی۔تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) نے پیپلز پارٹی کے مذاکرات کے موقف کی مخالفت کی ہے۔ ذرائع نے جے یو آئی (ف) کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں ہیں جبکہ جے ڈبلیو پی کے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے مذاکرات کی مخالفت نہیں کی لیکن عمران جھوٹے ہیں۔


اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مذاکرات نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویہ ہے، ان کی جماعت مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرتی۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور ملک کو بحران سے نکالا جائے۔

Previous Post Next Post

Contact Form