سری نگر میں جی 20 اجلاس سے دور رہنے پر بلاول بھٹو کا چین، سعودی عرب اور ترکی کا شکریہ

 


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سری نگر میں جی 20 سیاحتی اجلاس میں شرکت سے دور رہنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے باغ آزاد جموں و کشمیر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چین، سعودی عرب، ترکی اور دیگر ممالک کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے میں جی 20 سیاحتی اجلاس میں شرکت کی بھارتی دعوت کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں حصہ لینے والے ممالک نے بھی اپنی شرکت کو کم کر دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانفرنس میں کچھ بھی نارمل نہیں تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسے علاقے میں سیاحت کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے جہاں مقامی آبادی کا نصف حصہ جیلوں میں ہے اور 9 لاکھ سے زائد مسلح افراد اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے مقامی لوگوں کی آواز وں کو دبانے کے لیے تعینات ہیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form