ضمنی انتخابات: پیپلز پارٹی نے کراچی کے 6 اور جماعت اسلامی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی

 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کراچی کی 11 یونین کونسلز میں سے 6 میں کامیابی حاصل کرلی۔



ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کراچی کی 11 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔


ووٹوں کی گنتی کے بعد کراچی کی 11 میں سے 10 یونین کونسلز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آئے۔

کراچی کے علاقے جنوبی میں یوسی 2 بہار کالونی کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے عبدالقادر 3243 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ یوسی 2 کورنگی سے پیپلز پارٹی کے محمد اسرار خان 2647 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

کیماڑی کی یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے عارف تنولی 3009 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ضلع غربی میں یوسی 8 مومن آباد میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ارشد خان 2805 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔


یوسی 1 اورنگی ٹاؤن کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شکیل احمد 2925 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔


یو سی 2 اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ یو سی 8 لانڈھی ٹاؤن میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے ایک اور امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ یوسی 2 شاہ فیصل ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔


یوسی 13 نیو کراچی کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے شاہ زیب مرتضیٰ 5558 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار فیصل ندیم 4055 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔


Previous Post Next Post

Contact Form