اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وزیراعظم نواز شریف سخت سیکیورٹی میں پیش ہوئے۔ تحریک انصاف کے سربراہ وہیل چیئر پر کمرہ عدالت پہنچے۔