پرویز الٰہی کو دہشت گردی کیس میں ضمانت مل گئی

 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے کیس میں 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔


پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف لاہور کے غالب مارکیٹ تھانے میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور سرکاری کام میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست کی سماعت کی اور 50 ہزار روپے کے مچلکے پر 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔


دریں اثناء عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ایف آئی آر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

دریں اثناء عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ایف آئی آر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔


واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی جن میں سے ایک پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جبکہ دوسرا دہشت گردی سے متعلق تھا۔


انہیں کرپشن کیس میں 15 مئی اور دہشت گردی کیس میں 4 مئی تک ضمانت دی گئی تھی۔

Previous Post Next Post

Contact Form