اپر کرم اسکول میں فائرنگ سے 7 اساتذہ جاں بحق

 


اپر کرم(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کی تحصیل اپر کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق یہ واقعہ اپر کرم میں اسکول کے اسٹاف روم میں پیش آیا۔ حملے کے وقت تمام اساتذہ اپنے امتحانی فرائض انجام دے رہے تھے۔


واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form