علی امین گنڈاپور سکھر جیل سے رہا

 


سکھر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور قافلے کے ہمراہ سکھر سے پنجاب واپس جارہے ہیں۔

اس سے قبل سکھر سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے باوجود انہیں رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سکھر سینٹرل جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم سیاستدان پنجاب پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھکر کی ایک عدالت نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور ہونے کے فوری بعد لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لے لیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر گنڈاپور کو رواں ماہ کے اوائل میں پشاور ہائی کورٹ کے ڈی آئی خان بینچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

8 اپریل کو گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے گولڑہ تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Previous Post Next Post

Contact Form