مریم اورنگزیب نے ایمرجنسی نافذ کرنے کی خبروں کی تردید کردی

 


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔


انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


وزیر اطلاعات نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خبر کو نشر یا شائع کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کریں۔


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی بے چینی کے بعد وفاقی کابینہ نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں نے ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔ کابینہ ارکان نے سیاسی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا اور اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کی سفارشات کا جائزہ لیا۔


یہ سفارشات تشدد اور ہراسانی کے واقعات میں پارٹی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے پر بڑھتی ہوئی تشویش کے جواب میں کی گئیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form