مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکیاں

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے سینئر ججز کو دھمکیاں دے دی ہیں۔ 


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے جج کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور آگ لگائی تو اس کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دے گا اور اگر ایسا کیا تو ان کے گھروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ 


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں 8 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہرین نے سرکاری اور نجی عمارتوں پر حملہ کیا۔


وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیک ہونے والی آڈیو ٹیپ سے انکشاف ہوا ہے کہ حملہ قیادت کے حکم پر منظم طریقے سے کیا گیا۔


اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت کی۔



درخواست 

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا گیا تھا۔


عمران خان نے فیصلے کو نقائص سے بھرپور قرار دیتے ہوئے نیب کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کا نوٹس موصول نہیں ہوا۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے جس رقم کو کرپشن قرار دیا جا رہا ہے وہ پہلے ہی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اور حکومت اسے وہاں سے جہاں چاہے منتقل کر سکتی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form