اوکاڑہ:(پاک آنلائن نیوز) اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن ریپ کیس کے مرکزی ملزم حسیب کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔
مرکزی ملزم حسیب کو منڈی احمد آباد پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کو کراچی ریلوے پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ ساؤتھ کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
10 مئی کو اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ریلوے کے ملازم حسیب نے ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے کراچی تھانے میں ریلوے کے عملے کے خلاف شکایت درج کرائی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریپ معاملے کے بعد لاپرواہی برتنے پر اسٹیشن ماسٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں دو ٹکٹ چیکرز اور ان کے انچارج نے کراچی کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔