صدر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ جسٹس ہلالی پشاور ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت جسٹس ہلالی کی تقرری کی منظوری دی۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 13 اپریل کو جسٹس مسرت کو پی ایچ سی کا باقاعدہ چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ مسرت ہلالی نے 2007ء کی وکلاء کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ جسٹس ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ کی نائب صدر ہونے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
Previous Post Next Post

Contact Form