زمان پارک میں پنجاب پولیس عمران خان سے مذاکرات کرے گی

 


لاہور:(پاک آنلائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سرچ آپریشن کے لیے پنجاب پولیس کا 4 رکنی وفد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چار رکنی وفد میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز صادق ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشنز صہیب شامل تھے۔

وفد عمران خان اور ان کی قانونی ٹیم سے زمان پارک میں سرچ آپریشن کے لیے مذاکرات کر رہا تھا۔
کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم نے زمان پارک میں موجود کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے عمران خان سے بھی ملاقات کی اور آج صبح حاصل کردہ سرچ وارنٹ پیش کیے۔

ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ سرچ وارنٹ پر عملدرآمد کے لیے حکومتی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ٹیم نے زمان پارک میں کسی بھی آپریشن کے امکان کو بھی مسترد کردیا۔

17 مئی کو پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے دعویٰ کیا تھا کہ جناح ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود تھے۔

پنجاب کے وزیر نے کہا کہ ایجنسیاں جیو فینسنگ کے ذریعے زمان پارک میں "دہشت گردوں" کی موجودگی کی تصدیق کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

'مشتبہ افراد گرفتار'


Previous Post Next Post

Contact Form