سراج الحق بلوچستان کے ژوب میں خودکش حملے میں بال بال بچ گئے

 


ژوب(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے سربراہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
ایک ٹویٹ میں پارٹی نے کہا کہ سراج الحق محفوظ ہیں اور حملہ آور مارا گیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ سراج الحق ایک جلسے سے خطاب کرنے کے لیے علاقے میں موجود تھے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ حملے میں چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ ژوب میں جلسے سے خطاب کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے، ژوب میں داخل ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے جمع ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور بھی بھیڑ کا حصہ تھا۔

اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کی ایک نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


Previous Post Next Post

Contact Form