آرمی چیف سمیت کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں: عمران خان

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف سمیت کسی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بات کرنے والا کوئی نہیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف غیر متعلقہ ہیں۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے میرے بارے میں فکرمند ہیں اور وہ نہ صرف ان کے قتل سے بلکہ جیل جانے سے بھی ڈرتے ہیں۔


عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں سیاست دان ہوں، آرمی چیف، اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے بھی بات کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ جو بھی ہوگا وہ پی ٹی آئی کو ختم کردیں گے اور پھر اس صورتحال میں آپ کس سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں اور موجودہ حکمران صرف کٹھ پتلیاں ہیں۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ہمیشہ کسی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، سیاستدان اختلافات بندوق وں سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل کرتے ہیں۔ '

عمران خان نے کہا کہ جب انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے اغوا کیا گیا تھا تو پولیس نے ایسا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا، 'میں نے صرف اتنا کہا کہ یہ ان کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا اور یہ حقیقت ہے، لیکن میں نے کوئی توہین آمیز بیان نہیں دیا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں 80 فیصد امکان ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا، یقینا میرے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، مجھے تمام کیسز میں ضمانت مل چکی ہے، اس وقت پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے'۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے 10 ہزار سے زائد کارکن اور حامی اس وقت بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form