عامر ڈوگر عدالت سے فرار، پولیس نے دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی

 


خانیوال: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پولیس کی جانب سے گرفتاری کی کوشش پر عدالت سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو کچا کھوخانیوال پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔


عدالت نے جب پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو دو مقدمات سے بری کیا تو پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وکیل نے انہیں عدالت سے فرار ہونے میں مدد کی۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے وکیل شہباز چیمہ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form