شہباز شریف نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے


 

کوئٹہ: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 19 سال بعد کوئٹہ میں ہونے والے 34 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیشنل گیمز کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔


اس کے علاوہ وزیراعظم کوئٹہ میں سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک صوبے کے عوام کو روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جاتے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صوبے کے عوام کی محرومیوں کو کم سے کم کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں صوبے کا یہ ان کا دوسرا دورہ ہے۔


شہباز شریف نے یاد دلایا کہ گزشتہ موسم گرما کے تباہ کن سیلاب کے دوران وفاقی حکومت نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے سیلاب کے دوران مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ارکان نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔


وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت سیلاب متاثرین کے دکھ وں سے نجات دلانے پر پوری صوبائی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form