قومی اسمبلی کا پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ فیفا کو بھیجنے کا حکم

 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے وزارت آئی پی سی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ نارملائزیشن کمیٹی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی کارکردگی رپورٹ فیفا کو ارسال کریں تاکہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جاسکیں۔



کمیٹی نے تمام صوبائی اسپورٹس بورڈز کو ہدایت کی کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کریں۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ متعلقہ محکمے ڈسٹرکٹ کمشنر کے ماتحت اپنی یونین کونسلوں کو ہدایت کریں کہ وہ کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کے لئے سرکاری اراضی مختص کریں۔

قائمہ کمیٹی کا 32 واں اجلاس رکن قومی اسمبلی نواب شیر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔


چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا مینڈیٹ پی ایف ایف کے روزمرہ کے معاملات چلانا اور پاکستان میں کلبوں کی مناسب رجسٹریشن اور جانچ پڑتال کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی بنیادی ذمہ داری ضلع اور اس کے بعد صوبائی سطح پر انتخابات کا انعقاد اور نئی پی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کا انعقاد کرنا ہے۔


کمیٹی کو صوبائی سیکرٹریز سپورٹس و ایجوکیشن نے صوبوں کے درمیان سرحدی لائن کی حد بندی کے معاملے پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری وزارت کھیل گلگت بلتستان نے کمیٹی کو شندور ریجن کے ساتھ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سرحدی لائن کی حد بندی کے معاملے پر بریفنگ دی۔

Previous Post Next Post

Contact Form