اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے متعلقہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی پر نوبل ایکسچینج انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا لائسنس منسوخ کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کے ہیڈ آفس، برانچز اور فرنچائزز اب غیر ملکی زرمبادلہ سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی نہیں کر سکتی۔
مرکزی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین کو ایکسچینج کے ساتھ مالی معاملات میں لین دین سے گریز کرنا چاہئے۔
بینکنگ ریگولیٹر ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف بہت سخت رہا ہے جو اس کے قواعد و ضوابط کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ واچ ڈاگ کے پاس ایکسچینج کمپنیوں کے لئے سخت قواعد و ضوابط ہیں اور اس نے 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں 10 سے زیادہ ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے ہیں۔