کینیڈین ویزا حاصل کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان



کینیڈین حکومت نے پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے عارضی رہائشی ویزا (ٹی آر وی) پروسیسنگ کا دورانیہ کم کر دیا ہے۔


اس پیش رفت کو کینیڈا کے امیگریشن، ریفیوجیز اور کینیڈا کی شہریت کے وزیر شان فریزر نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں شیئر کیا۔


کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت شان فریزر کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری 802 دن کے بجائے 60 دن میں کینیڈا کا وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی آر وی ایپلی کیشنز کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کرکے صرف 15 ہزار کردیا گیا ہے۔


فریزر نے مزید انکشاف کیا کہ کینیڈین حکومت بحرہند و بحرالکاہل کے خطے میں پروسیسنگ اور انٹرویو کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اسلام آباد میں ایک نیا پروسیسنگ سینٹر شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی ٹی آر وی کے بیک لاگ کو 55 ہزار سے کم کرکے 15 ہزار سے کم کردیا ہے۔ 

Previous Post Next Post

Contact Form