پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، فیصل رضا عابدی

 


پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، فیصل رضا عابدی
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ اندرونی خطرات 30 فیصد جبکہ بیرونی خطرات 70 فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 ممالک پاکستان کو تباہ کرنے کے منصوبے میں مصروف ہیں لیکن پاکستان کی افواج کو ایک وہم تھا جس کی وجہ سے وہ کچھ نہیں کر سکے۔

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے 9 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد واقعات کو پاکستان کے خلاف عالمی سازش قرار دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سازش سیکورٹی فورسز کے روادارانہ فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ پاکستان میں ہونا ہے وہ سب سے پہلے کراچی میں ہونا ہے کیونکہ کراچی منی پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں قومیں لڑتی ہیں نہ کہ فوجیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form